بھارت سے تجارتی روابط معطل کرنے سے متعلق ایس آر او کی وضاحت

0 9

وفاقی وزارت تجارت نے بھارت سے تجارتی روابط معطل کرنے سے متعلق ایس آر او کی وضاحت کردی۔

رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے 4 مئی کو جاری کردہ ایس ار او 750 کے تحت سمندری، زمینی اور فضائی راستے سے بھارتی مصنوعات کی پاکستانی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

وفاقی وزارت تجارت کے مطابق مذکورہ ایس آر او کا اطلاق سمندری راستے سے ٹرانزٹ ٹریڈ پر نہیں ہوگا۔

بیان کے مطابق اس کا اطلاق بھارت سے آنے یا بھارت سے جانے والے جہازوں پر لدے ہوئے آر او بی کارگو پر نہیں ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.