آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس سلیبز میں ریلیف دینے کی تیاریاں

0 6

حکومت نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں 2.5 فیصد ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے تمام سلیبز پر ریلیف دیا جائے گا، کارپوریٹ سیکٹر کیلئے بھی انکم ٹیکس کا ریٹ 2.5 فیصد کم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس 15 فیصد سے کم ہو کر 12.5 فیصد ہو سکتا ہے، ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس 30 فیصد کے بجائے 27.5 فیصد ہونے کا امکان ہے اسی طرح ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار سے زائد تنخواہ پر انکم ٹیکس 2.5 کم ہو کر 32.5 فیصد ہو جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ صنعتوں کیلئے درآمدی خام مال پر 2 سو ارب روپے کا ودہولڈنگ ٹیکس ریلیف دیا جا سکتا ہے، ٹیکس ریلیف آئی ایم ایف اجازت سے مشرط ہو گا جبکہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 یا 3 جون کو پیش کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.