آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ

0 4

آئندہ مالی سال کا بجٹ 290 روپیے فی ڈالر ریٹ پر بنانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے جبکہ رواں مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں لگ بھگ 8.5 ٹریلین قرضوں پر سود ادائیگیوں کیلئے تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال کی نسبت آئندہ بجٹ کیلئے ڈالر ریٹ میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، آئندہ مالی سال ڈیٹ سروسنگ کا حجم کم، امپورٹ بل اور مہنگائی کنٹرول میں رہ سکے گی۔

کرنسی مستحکم اور پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ کم ہو گی، رواں مالی سال ڈیٹ سروسنگ پر تقریباً 1.4 ٹریلین روپے سے زائد بچ سکیں گے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ مذاکرات آج سے آن لائن شروع ہوں گے، بجٹ تیاری پر مذاکرات کیلئے وفد آئندہ ہفتے تک پہنچ سکتا ہے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.