پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم تھوڑی دیر بعد انڈیکس میں 188 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 281.97 روپے سے کم ہو کر 281.90 روپے پر آگیا ہے۔