حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے 36 فیصد زائد ٹیکس وصول کیے: معاشی آؤٹ لُک رپورٹ

0 108

حکومت نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 فیصد زائد ٹیکس وصول کر لیے ہیں۔

وزارت خزانہ نے معاشی آوٹ لُک رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے رواں سال میں گزشتہ سال کے مقابلے 36.7 فیصد زائد ٹیکس وصول کیے جب کہ مالی خسارہ کم ہو کر 2.6 فیصد پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات کی شاندار پرفارمنس رہی اور برآمدات 21.1 فیصد بڑھ گئیں جب کہ آٹوموبیل سیکٹر نے مزید 95.8 فیصد ترقی کی۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں مزید 11.8 فیصد اضافہ ہوا ہے اور تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جب کہ افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قیمتیں مزید بڑھتی رہیں جب کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں غریبوں میں 409.4 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.