پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا

0 17

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر کے درمیان رابطہ ہوا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اور امریکی تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعےہوا جس میں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا۔

وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اور امریکا نے آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پرتفصیلی مذاکرات پراتفاق کیا اور دونوں ممالک نے مذاکرات کو جلدازجلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.