ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے بارے پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔
ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا جس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لیے ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور اورعالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گا۔
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہوں گے۔
گورنر، سٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہوں گے، سیکرٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔