بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس استثنیٰ دیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

0 5

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس استثنیٰ دیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ پرخوف پیدا ہونا شروع ہو رہا ہے، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیا گیا ہے اور جاگیردار ملک کو لوٹ رہے ہیں، حکومت سے مطالبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسا نے کراچی کا پانی نہیں بڑھایا، کے فور منصوبہ مستقل تاخیرکا شکار ہے اور منصوبے کا تخمینہ بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے غزہ کی صورتحال پراحتجاج نہیں کیا، حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہتے ہیں کہ غزہ مسئلے پر ان تمام ممالک کے افواج کے سربراہان کا اجلاس بلائیں جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکا نے غزہ میں جنگ بندی پر قرارداد کو ویٹوکر دیا ہے، امریکا امن کا داعی نہیں بلکہ انسانیت کا دشمن ہے، امریکا نسل کشی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.