پاکستان ڈیجیٹل معیشت اور ٹیک ڈپلومیسی کے نئے دور میں داخل

0 6

وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کی جانب سے امریکا میں اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے ذریعے کرپٹو سفارت کاری کا آغاز کر دیا گیا۔بلال بن ثاقب کی قیادت میں پاکستان کرپٹو کونسل نے اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا، حکومت پاکستان نے اے آئی اور بلاک چین بِٹ کوائن مائننگ میں 2000 میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا۔

معروف کمپنی ’’ورلڈ لبرٹی فنانشل‘‘ کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری سے امریکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ویب تھری اور بلاک چین کمیونٹی کے فروغ میں بلال بن ثاقب کا نمایاں کردار ہے۔بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ پاکستان اب امداد نہیں بلکہ اختراع کی بنیاد پر عالمی تعلقات قائم کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کے انقلابی اقدامات کی بدولت پاکستان ڈیجیٹل سفارت کاری اور اختراعی معیشت کی جانب گامزن ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.