مہنگائی پھر رفتار پکڑنے لگی، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.95 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی 1.23 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی،6 سستی، 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چینی، گڑ، ٹماٹر، پیاز، انڈے، دہی، دال ماش مہنگی ہوئی، بریڈ، بیف، مٹن، نمک، چائے کی پتی کی قیمتیں برقرار رہیں۔