حکومت نے کرشنگ سیزن سے قبل چینی کی فی کلو قیمت 171 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق چینی کی قیمتوں میں 15 اکتوبر تک مرحلہ وار اضافہ ریکارڈ ہو گا۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق چینی کی قیمت میں 15 اگست سے 15 نومبر تک اضافہ جاری رہے گا جبکہ ہر 15 دن بعد فی کلو قیمت میں 2 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ چار ادوار میں ہوگا جس سے چینی کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 171 روپے تک پہنچ جائے گی، 15 اکتوبر کے بعد چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا جبکہ 7 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع ہوگا، چینی کی قیمتوں میں اس وقت 27.50 روپے کے ٹیکسز بھی شامل ہیں۔
وزارت فوڈ سکیورٹی نے اضافی قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام صوبوں کو چینی کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔