چینی کرنسی آر ایم بی کے لئے پاکستان میں کلیئرنگ بینک قائم

0 103

وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا ہے، پاکستان تجارت اور سرمایہ کاری میں چینی کرنسی آر ایم بی کے استعمال کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے پاکستان آر ایم بی کلیئرنگ بینک کی افتتاحی تقریب جناح کنونشن سینٹر میں ہوئی،انہوں نے خطاب میں کہا کہ آر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے یہ مقصد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہاآر ایم بی کلیئرنگ بینک کے قیام سے “بیلٹ اینڈ روڈ” تعاون کو فروغ ملے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.