چین کی تیار کردہ 200 الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا منصوبہ

0 88

پاکستان کی معروف انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس ڈائیوو ایکسپریس آئندہ دو سال میں بتدریج چین کی تیارکردہ 200 الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، یہ پاکستان میں پہلی ای وی پر مبنی انٹر سٹی بس سروس ہو گی۔

گوادر پرو کے مطابق توقع ہے کہ الیکٹرک بسیں اگلے سال موسم گرما کے دوران شروع کر دی جائیں گی، تمام 200 بسیں 2026 کے وسط تک چلیں گی، الیکٹرک بسوں کی پیشگی لاگت ڈیزل بسوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔

الیکٹرک بسیں زیادہ سے زیادہ 225 کلومیٹر کے فاصلے کے مختصر روٹس پر چلیں گی تاکہ انہیں چارج کرنے کیلیے سفرکے دوران رکنا نہ پڑے۔

ڈائیوو ایکسپریس کے جنرل منیجر شیریار حسن نے کہا یہ 200 الیکٹرک بسیں کراچی سے حیدرآباد سمیت 17 شارٹ روٹس پر چلیں گی۔ پشاور سے راولپنڈی، لاہور سے فیصل آباد ، لاہور سے سیالکوٹ وغیرہ جیسے روٹس پر الیکٹرک بسیں چلائی جائی گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.