سوتی دھاگے کی برآمدات میں 4 ماہ میں 43 فیصد اضافہ

0 112

سوتی دھاگے کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 43 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2023 کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو 408 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 43 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگے کی برآمدات سے ملک کو 285 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

اکتوبر میں سوتی دھاگے کی برآمدات کاحجم 92 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 88 فیصدزیادہ ہے۔ ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈکی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.