سوئی سدرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی

0 152

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے 21پیسے ہے۔

کمپنی کی نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے،اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر 18دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔

درخواست میں موقف دیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150روپے 67پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی گئی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔

سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں 131 فیصد دوبارہ اضافہ مانگ لیا،سوئی ناردرن نے گیس نرخوں میں دوبارہ 131 فیصد اضافہ مانگ لیا، اس سے قبل یکم نومبر سے گیس ٹیرف بڑھایا جا چکا ہے۔

چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)مسرور خان نے ملک میں گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ انھوں نے گیس ٹیرف بڑھانے کے معاملے کی سماعت کی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.