وفاق اور کے الیکٹرک کے درمیان نیشنل گرڈ سے ہزار میگاواٹ بجلی فراہمی کا 10 سالہ معاہدہ ہوگیا

0 105

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدوں پر دستخط توانائی اور خزانہ کے نگران وزرا کی موجودگی میں ہوئے۔

معاہدوں پر کے الیکٹرک کے ایم ڈی مونس علوی اور پاور ڈویژن کے حکام نے دستخط کیے،کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان پاور پرچیز معاہدے کے تحت نیشنل گرڈ سے کراچی کو دس سالوں تک ایک ہزار میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی۔

اس سے قبل 2015 میں کے الیکٹرک کے ساتھ نیشنل گرڈ سے بجلی فراہمی بغیر کسی معاہدے کے جا رہی تھے،حکومتی اداروں اور کے الیکٹرک کے درمیان ماضی کے واجبات کی ادائیگی میں ثالثی کیلئے بھی معاہدے پردستخط کیے گئے۔

کے الیکٹرک کو بر وقت سبسڈی ادائیگی کیلئے بھی معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔

وزیر توانائی محمد علی نے کراچی شہر کو مستحکم توانائی کی فراہمی کیلئے ان معاہدوں کو بہت اہم قرار دیا ہے اور کراچی کے شہریوں کو مبارک باد دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.