ٹوبیکو کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ

0 110

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے بجٹ میں تمباکو کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام اورٹیکس نیٹ سے باہر ٹوبیکو کوٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کیلیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں نمایاں مدد لی جاسکتی ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے حال ہی میں ایف بی آر پر زور دیا تھاکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی سگریٹ پر اوریجن کے فرق کے بغیر یکساں بنیادوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے اضافی ریونیو حاصل کرنے پر توجہ دی جائے۔

قانونی سگریٹ پر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پیدا ہونے والا قیمتوں کا فرق صارفین کو غیرقانونی سگریٹ کی جانب راغب کرنے کا سبب بن رہا ہے جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 310ارب روپے سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.