سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر دریافت کر لئے گئے

0 102

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی اور ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس جب کہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے، شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024 سے شروع کیا گیا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم کا کہنا ہےکہ کنویں کو 1,136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.