وزیراعظم کی پیر تک گندم اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

0 113

وزیراعظم شہباز شریف نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ کامران علی افضل کو پیر تک حتمی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کر دی۔

گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کا معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کامران علی افضل کو گندم کی درآمد کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے پیر تک حتمی رپورٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو جمع کرانے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے سربراہ گندم اسکینڈل تحقیقاتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ میں دستیاب ریکارڈ اور دستاویزات سامنے رکھ کر سفارشات مرتب کرنے اور ذمہ داروں کا واضح تعین کرنے کی ہدایت کی۔

سربراہ تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گندم کی درآمد کے معاملے اور مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گندم اسکینڈل پر وزیراعظم شہباز شریف کو پیر کو طلب کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.