نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی شرح نمو کے عبوری اعداد و شمار کی منظوری دیدی

0 66

رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، زرعی شعبے میں شرح نمو 3 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 6.25 فیصد رہی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کپاس کی پیداوار 108 فیصد، چاول کی 34 اعشاریہ 78 فیصد جبکہ گندم کی پیداوار میں 11 عشاریہ 64 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبے کی بہترین کارکردگی کے باوجود جی ڈی پی گروتھ 1 اعشاریہ 12 فیصد کمی کے ساتھ ساڑھے 3 فیصد ہدف کے مقابلے میں 2 اعشاریہ 38 فیصد رہی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال صنعتی شعبے کی شرح نمو 3 اعشاریہ چار فیصد ہدف کے مقابلے میں 1 اعشاریہ 21 فیصد رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.