اوگرا کی غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈرز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

0 111

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر مجاز ڈسٹری بیوٹرز کو ایل پی جی سلینڈرز اور گیس فروخت کرنے پر مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 313 ایل پی جی مارکیٹنگ اور 19 سلنڈر بنانے والی کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اوگرا نے غیر معیاری سلنڈرز میں ایل پی جی کی ری فلنگ کو غیرقانونی اور خطرناک قرار دیتے ہوئے ایل پی جی کے کاروبار کے نئے ضابطہ اخلاق بنا دیے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کا کاروبار صرف مجاز ڈسٹری بیوٹر ہی کر سکیں گے۔

اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز پھٹنے کے حادثات بہت بڑھ چکے تھے، مانیٹرنگ کے تمام تر اختیارات ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.