ایچ ای سی کا بجٹ 65 سے کم ہو کر 25ارب ہوگیا، صوبوں کی جامعات کی فنڈنگ بند

0 107

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 65 سے 25 ارب ہوگیا جس کے باعث فنڈنگ صرف وفاقی جامعات تک محدود ہوگئی۔

وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مالی سال 2024-25 کے ری کرنٹ بجٹ (متواتر بجٹ) میں بڑا کٹ لگا کر اسے 25ارب روپے کر دیا ہے اور اسے صرف وفاقی جامعات تک محدود کر دیا گیا ہے، اب وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن صوبوں کی جامعات کو فنڈنگ نہیں کرسکے گی اور صوبے اپنی جامعات کی خود فنڈنگ کریں گے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے ہائر ایجوکیشن کو خط بھی لکھ دیا ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک کی 160 سے زائد سرکاری جامعات کے لیے 126 ارب کی درخواست کر رکھی تھی۔

اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے نجی میڈیا کو بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب ری کرنٹ گرانٹ جب کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے ترقیاتی گرانٹ کم کرنے سے متعلق خطوط موصول ہوئے ہیں اور اس معاملے پر وزیر اعظم کو خطوط بھی لکھے ہیں، انھوں نے کہا صوبوں اور فیڈریشن کو چاہیے کہ تعاون کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.