مالی سال 2024 میں ورکرز  ترسیلات 30.3 ارب ڈالر رہیں،اسٹیٹ بینک

0 441

اسٹیٹ بینک آف پاکستان   کے مطابق مالی سال 2024 میں  ورکرز ترسیلات کی تفصیلات جاری کردی گئیں، مالی سال 2023 کی ورکرز  ترسیلات 27.3 ارب ڈالر تھیں۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  جون میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیں۔ مالی سال 2024 میں ورکرز  ترسیلات 30.3 ارب ڈالر  رہیں۔ ورکرز  ترسیلات مالی سال 2023 کے مقابلے میں 10.7فیصد زائد  رہیں۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے پاکستانیوں نے 7.42 ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجیں۔ متحدہ عرب امارات سے مالی سال 2024 میں 5.53 ارب ڈالرکی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

 

اس کے علاوہ برطانیہ سے 4.52 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ امریکا سے 3.53 ارب ڈالر اور  یورپی یونین سے ورکرز  ترسیلات 3.53 ارب ڈالرپاکستان آئیں، دیگر ملکوں سے 5.76 ارب ڈالر کی ورکرز  ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.