23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0 111

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

پاؤڈر دودھ کی قیمت میں 6.07 فیصد،چکن 16.34 فیصد، تازہ کھلا دودھ 1.37 فیصد، دال چنا 3.47 فیصد، دال مونگ 1.02فیصد اور دال مسور کی قیمت میں 1.23فیصداضافہ ہوا۔

دوسری جانب آلوکی قیمت میں0.86 فیصد، پیاز 1.55فیصد، ٹماٹر19.47 فیصد، انڈے 0.61 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کمی ہوئی ہے، حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصداضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر 23.33 فیصد ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.