اٹک سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

0 120

اٹک آئل کمپنی کی ذیلی کمپنی پاکستان آئل فیلڈ نے اٹک ڈسٹرک کے اخلاص بلاک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس ایکس کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی او ایل نے جھنڈیل 3 اخلاص بلاک میں 12اکتوبر کو کنویں کی کھدائی شروع کی تھی اور 17 ہزار 778 فٹ تک کھدائی کی گئی ہے۔

پاکستان آئل فیلڈ کے مطابق کنویں سے 767 بیرل روزانہ تیل اور 10.2 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.