نئے آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری ممکن، موڈیز

0 126

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ نئے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) پروگرام سے پاکستان کےلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی۔

موڈیز نے پاکستانی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا اور اس سے پاکستان کےلیے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری آئے گی جب کہ ان میں دیگر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا حصول بھی شامل ہے۔

پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے، زیادہ ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پر دباو ڈال سکتی ہے جب کہ مشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً 21 ارب ڈالر ہیں، مالی سال 2026-27 کے لیے تقریباً 23 ارب ڈالر کی مالی ضروریات درپیش ہیں جب کہ پاکستان کے پاس موجود 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر اس کی ضروریات سے کافی کم ہیں۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہونگی، کمزور گورننس اور اعلیٰ سماجی تناؤ حکومت کی اصلاحات کو آگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.