آئی ایم ایف بورڈ اگست کے آخر میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، وزیر خزانہ

0 105

وزیر خزانہ محمد اور نگزیب نے کہاہے کہ اگست کے آخر میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات جاری ہیں، بیرونی فنانسنگ گیپ پر مذاکرات اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ہوں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے مختلف فورمز پر ہماری مدد کی ہے، چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کروں گا، وزیر توانائی اویس لغاری کے ہمراہ آج رات دورہ چین پر روانہ ہوں گا، چینی حکام کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.