یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

0 118

یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ، پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے11 پیسے فی لٹر تک کمی متوقع ہے، عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری اوگرا حکومت کو بھجوائے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایات پر 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے دو مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.