پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کا فیصلہ

0 111

پنجاب ریونیو اتھارٹی کو رئیل ٹائم انٹی گریش آف ڈیٹا کے لیے ایف بی آر سے منسلک کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نئے چیئرمین نعمان یوسف نے بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریونیو وسائل بڑھانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں عام آدمی کو متاثر کیے بغیرپی آر اے کے ریونیو ہدف میں 50ارب کا اضافہ تجویزکیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریئل ٹائم انٹی گریشن آف ڈیٹا بیس کیلئے ایف بی آر سے منسلک کرنے اورپنجاب کے مزید 12اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مری،اٹک،جہلم،قصور،شیخوپورہ،جہلم،منڈی بہاؤالدین میں ریونیو اتھارٹی آفس قائم ہوں گے جبکہ بہاولپور،اوکاڑوہ،خانیوال،مظفرگڑھ، ڈی جی خان،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آر اے کو فنکشنل کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.