پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے، وفاقی وزیر خزانہ

0 114

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنے طریقہ کار کے مطابق معاہدے کی منظوری دینا ہوتی ہے، 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کے لیے کمرشل بینکوں سمیت ذرائع سے مدد لی گئی۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب سے موخر ادائیگیوں پر ادھار تیل کی سہولت جلد فائنل ہو جائے گی،واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی ایگزیکٹیو بورڈ سے منظوری کے بعد دیگر مالیاتی اداروں سے فنڈنگ میں اضافہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.