اقتصادی رابطہ کمیٹی نے تاجکستان کو 40 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی منظوری دیدی

0 106

وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت جمعہ کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا، اجلاس میں تاجکستان کو 40 ہزارمیٹرک ٹن چینی برآمدکی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جنوری تک مقامی ضروریات سے زائد چینی میں سے مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 25 ستمبر کو آئی ایم ایف قرض سے متعلق اچھی خبر ملےگی، روپےکی قدرمستحکم اور زرمبادلہ کے ذخائر 26 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں، آئی ٹی برآمدات 300 ملین ڈالر ماہانہ کی سطح پر مستحکم ہوگئی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلےماہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 165 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، افراط زرمیں سنگل ڈیجٹ کی حد تک کمی ہوئی ہے،ستمبرمیں مزید کمی متوقع ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، اگست میں 75 ملین ڈالر سرپلس رہا، حکومت آئندہ قرض کے حصول کیلئے اپنی شرائط کو ملحوظ خاطر رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.