زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے: رانا تنویر حسین

0 116

وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین کا کہنا ہے کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، زرعی شعبے کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، زراعت میں جدت لانے اور زرعی شعبے کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج درپیش ہے، زراعت کےشعبےمیں جدت لانا ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.