پاور سیکٹر کی ریکوریاں بہتر کرانے کی یقین دہائی، آئی ایم ایف نے رپورٹ طلب کر لی

0 103

پاور سیکٹر کی جانب سے ریکوریاں بہتر کرانے کی یقین دہائی پر آئی ایم ایف نے رپورٹ طلب کر لی۔

ذرائع کے مطابق سرکولر ڈیٹ میں رواں مالی سال 250 ارب روپے اضافہ ہونا ہے، 150 ارب روپے سے زائد خصوصی سبسڈی کے ذریعے ایڈ کیے جائیں گے، سبسڈی کے بعد گردشی قرضے میں 90 ارب سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

آئی ایم ایف نے استفسار کیا ہے کہ خصوصی سبسڈی رقم کو کہاں سے مینیج کیا جائے گا؟ جس پر جواب دیا گیا ہے کہ رقم کیلئے بجلی کی ریکوری بہتر بنائی جائے گی، گردشی قرضے میں 250 ارب روپے کا اضافہ ہونا تھا، خصوصی سبسڈی دینے کی وجہ سرکولر ڈیٹ کے سٹاک میں مزید اضافہ نہ ہونا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.