انشا اللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی: قونصل جنرل یو اے ای

0 127

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے کہاکہ انشا اللہ جلد پاکستان کی معیشت دنیا کی بڑی معیشتوں میں شمار ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق نے شرکت کی، تقریب میں تاجربرادری، ایف پی سی سی آئی اورچیمبر آف کامرس کےتاجربھی شریک ہوئے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہائیوں پرانا تعلق ہے جو مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے، تاجرملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ان سے ملک کی معیشت چلتی ہے، پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے تاجربرادری محنت و لگن سے کام کر رہی ہے۔

تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یو اے برادر ملک ہے اور یو اے ای سے تجارت اور ایکسپورٹ کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.