پی ٹی آئی کا احتجاج: آئیسکو نے صارفین کیلئے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

0 102

وفاقی دار الحکومت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے صارفین کو بلوں کی ادائیگیوں میں مشکلات کے باعث آئیسکو نے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

ترجمان آئیسکو کے مطابق نومبر کے بلنگ بیج نمبر2، 3، 4، 24، 27، 28، 29 کے بل ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

آئیسکو ترجمان کے مطابق متعلقہ صارفین اضافی سر چارج کے بغیر بلوں کی ادائیگی 29 نومبر 2024 تک کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام آئیسکو دفاتر، بنکوں اور پوسٹ آفسز کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.