نومبر میں اکتوبر کی نسبت برآمدات میں 5.97 فیصد کمی ریکارڈ

0 107

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں اکتوبر کی نسبت برآمدات میں 5.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں درآمدات میں بھی 3.83 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد تھا، جولائی سے نومبر برآمدات میں 12.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک برآمدات کا حجم 13 ارب 69 کروڑ ڈالر سے زائد رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.