حکومت نے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دے دیا، پانچ جنوری سے ہائی وے اور موٹر وے ٹال ٹیکسز میں اضافہ کردیا گیا۔
قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹال ٹیکس وصول کیا جائے گا، 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹال ٹیکس لیا جائے گا۔
موٹروے ایم ون ، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر بھی ٹال ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے پشاور ایم ون موٹروے پر کار کا ٹال ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کر دیا گیا، لاہور سے عبدالحکیم ایم تھری پر کار کیلئے ٹال ٹیکس 650 روپے سے بڑھ کر 700 روپے ہو گیا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے کیلئے ایم فور پر کار کیلئے ٹال ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ۔
ملتان سے سکھر ایم فائیو پر کار کا ٹال ٹیکس ایک ہزار 50 روپے سے بڑھا کر1100 روپے ، ڈی جی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر ٹال ٹیکس 600 روپے ہو گیا، حسن ابدال، حویلیاں اور مانسہرہ کیلئے ای 35 پرٹال ٹیکس 250 روپے ادا کرنا ہوگا۔
موٹروے ایم ون ، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35 پر بڑی گاڑیوں کاٹال ٹیکس 750 سے 5550 روپے کر دیا گیا۔