حکومت کا مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کا دعویٰ

0 100

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح 81 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار اطمینان کیا اور کہا ہے کہ دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد پر آنا خوش آئند ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے، ہم نے اڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کیا، یہ منصوبہ پاکستان کو دنیا کے صف اول ممالک کی صف میں کھڑا کر دے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، 24 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا، افراط زر 38 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد پر آ گیا، سٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ بن چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ 22 فیصد سے کم ہو کر 13 فیصد پر آ گیا ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا احساس تھا، عوام کی مشکلات کے حل کے لئے دن رات کام کیا، انشاء اللہ عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پرگامزن ہے، ہم نے اُڑان پاکستان جیسے منصوبے کا آغاز کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.