براؤزنگ زمرہ

عالم اسلام

عالم اسلام

اسرائیل کی غزہ کے ہسپتالوں اور سکولوں پر بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی افواج کی بربریت اور بمباری کا سلسلہ جاری رہا،24 گھنٹے میں مزید 39 فلسطینی شہید اور 105 زخمی ہوگئے۔ ہسپتالوں اور سکولوں پر ہونے والے تازہ ترین حملے میں 10 فلسطینی شہید ہوگئے، جنوبی غزہ میں المواسی پناہ گاہوں پر بھی…

فلسطینی صدر کا اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ، حماس کا سخت ردعمل سامنے آگیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے مزاحمتی تنظیم حماس سے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے سے اسرائیل کو غزہ پر حملے کا بہانہ مل رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی…

لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر کیے گئے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی لبنان کے…

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے

اسرائیلی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری ہیں، بمباری میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 32 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ اسرائیلی بمباری سے خان یونس میں بے گھر…

اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھا دیے، 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 50 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پر حملے بڑھاتے ہوئے بےگھر فلسطینیوں کے کیمپوں اور خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ ادھر اردن اور مصر…

غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر قریب سے حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی نئی ویڈیو جاری کردی۔ القسام بریگیڈز کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز غزہ کے شمال میں بیت حانون کے قریب شارع العودہ پر کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں کہا گیا…

خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور

61 سالہ فلسطینی خاتون کنان نے غزہ میں خوراک کی قلت کے سبب بچوں کو کچھوے کا گوشت پکا کر کھلانے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 61 سالہ کنان اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے بعد خان یونس کے ایک خیمے میں اہل…

یمنی مسلح افواج نے دو حساس صہیونی اہداف اور دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے: یحیی…

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے دو حساس صہیونی اہداف اور دو امریکی طیارہ بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے صیہونی حکومت کے خلاف دو فوجی…

چار صیہونی وزیروں کا مغربی کنارے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شامل کرنے کا مطالبہ

صیہونی حکومت کے چار وزیروں نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرلیا جائے۔ چار صیہونی وزیروں نے دیگر مقبوضہ علاقوں سے مغربی کنارے کے الحاق کا مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ جب فلسطینی شہروں اور دیہی علاقوں پر…

غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کےحملے جاری

صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے علاقے خان یونس میں پناہ گزیں کیپموں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ آج مغربی خان یونس میں واقع پناہ گزیں کیمپوں پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ اس حملے کے بارے میں سامنے آنے…