براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
چین، ترکیہ، سعودیہ سمیت 8 ملکوں سے مزید 67 پاکستانی بے دخل، 14 زیرحراست
چین، ملائیشیا، ترکیہ اور سعودی عرب سمیت 8 ممالک سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 67 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے 14 کو حراست میں لے کر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بھیک مانگنے،…
لاہور: میو اسپتال میں انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضہ جاں بحق، 15 مریض متاثر
لاہور کے میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 15مریض متاثر ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہCeftrixone انجیکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا۔
میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق مبینہ طور…
پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنیوالےگروہ کے 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کے نام پر چین اسمگل کرنے والےگروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان غیرملکی پرواز کے ذریعے چین جارہے تھے، گرفتار…
دہشتگرد مساجدکو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ مجاہد نہیں قاتل اور مجرم ہیں: مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ دہشت گرد مساجدکو نشانہ بنا رہے ہیں، یہ مجاہد نہیں قاتل اور مجرم ہیں۔
مولانا فضل الرحمان دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچے اور مولانا حامد الحق کی شہادت پر تعزیت اور…
سال 25۔2024 میں خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی کیسی رہی؟ فافن کی رپورٹ جاری
غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سال 25۔2024 میں خواتین پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق 25۔2024 میں خواتین کی جانب سے ایجنڈا آئٹمز پیش کرنے میں کمی دکھائی دی، سال 2022 اور 2023 میں…
ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے بیٹی کو ونی ہونے سے بچانے کے لیے جان دیدی
ڈیرہ اسماعیل خان میں غیر قانونی پنچایت کا غیر قانونی فیصلہ قبول نہ کرتے ہوئے باپ نے بیٹی کو ونی ہونےسے بچانے کے لیے جان دے دی۔
خودکشی سے پہلے موبائل فون میں وائس نوٹ ریکارڈ کراکے پنچایت کا بھانڈا پھوڑ دیا، پنچایت کے چار ارکان کو بیٹی کو…
یونان کشتی حادثےکا مرکزی ملزم عثمان ججہ گرفتار ہوگیا
ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثےکے مرکزی ملزم عثمان ججہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق عثمان ججہ سیالکوٹ جیل سے فرار ہوا تھا اور فرار ہونے کے بعد گلگت بلتستان میں روپوش تھا۔
ایف آئی اےکا کہنا ہےکہ عثمان ججہ انسانی اسمگلنگ کا…
حکومت کا 15مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ
حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی دن کو بطور یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے 15 مارچ کو یوم تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں صوبوں کو توہین مذہب کا…
پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 24 گھنٹوں کے دوران 436 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے
ملکی حالات کے تناظر میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور مشقیں جاری ہی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں 436 سرچ اینڈ سویپ…
کوٹ ادو: چھاپے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کے الزام پر اہلکاروں اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری
کوٹ ادو میں چھاپے کے دوران خواتین سے بدسلوکی کے الزام پر انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ خواتین کی جانب سے بدسلوکی کا الزام عائد کرنے پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے ایس ایچ او اور اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔…