براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر سمیت ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی…
وزیر توانائی کا رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے۔
محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے…
وزیراعظم اور صدر آذربائیجان کی ملاقات، تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
دو روزہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور…
مخالفین پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں رہنے کی کوشش کرتےہیں: عظمیٰ بخاری
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ…
جماعت اسلامی کا رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک کا عندیہ
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس…
پی ٹی آئی نے سفارتی دہشتگردی شروع کررکھی ہے: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین…
آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہونگے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آذر بائیجان کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کو ایک ماہ میں حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا اور 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر اپریل میں دستخط ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کے دورے کی…
پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی سسٹم اثرانداز، پنجاب میں بھی بارش کی پیشگوئی
پاک ایران سرحدی علاقوں پر غیر معمولی مغربی موسمی سسٹم اثرانداز ہے جس کے باعث سرحدی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان کے مطابق صوبے کے ایران اور افغانستان کےساتھ سرحدی علاقوں میں…
حکومت کی جانب سے بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے پر کام جاری
وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی قیمت میں کمی پر کام کررہی ہے۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے8 روپے سستی کرنے پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپےکے قرض حصول بھی کیلئے بات…
کراچی: منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ساحر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم ساحر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔…