براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
عوامی مشکلات میں کمی اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں: صدر مملکت
لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے اور معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
صدر مملکت نے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی، تقریب میں گورنر…
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کا انعقاد 24 سے 28 فروری کھلے سمندر میں ہوگا
کراچی:پاکستان کے سمندری علاقے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کےذریعے سیکیورٹی کے موجودہ طریقہ کار کو جانچنے کے لئےمشق سی گارڈ2025کا انعقاد کیا جائےگا،24فروری سے شروع ہونے والی سمندری مشق کا اختتام 28فروری کوہوگا۔
بحری مشق سی گارڈ کا انعقاد پہلی…
ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم
ڈی آئی خان:ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک متحارب فریقین کے 253 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا…
ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیلئے 397 ملین ڈالر سمیت غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز جاری کردیے
ٹرمپ انتظامیہ نے غیرملکی امداد کے منجمد فنڈز میں سے 5.3 ارب ڈالر جاری کردیئے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے زیادہ تر فنڈز سیکیورٹی، انسداد منشیات کی مد میں جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جاری کردہ فنڈز میں…
مصر اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، فلسطینیوں کی جبری بےدخلی پر امریکہ کی مخالفت
مصر کے وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی کا چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چین…
کرم اور پاراچنار میں دھرنوں کے سربراہی کرنے والے افراد گرفتار
کرم کے علاقے بگن سے فورسز نے حاجی کریم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق حاجی کریم گزشتہ دو ماہ سے مندوری اور بگن کے علاقوں میں احتجاجی دھرنا دے رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین روز سے جاری کارروائی میں 25 سے زائد مبینہ دہشت گردوں…
کراچی کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 20 سے زائد پتھارے جل گئے
کراچی کے علاقے لائٹ ہاؤس میں واقع لنڈا بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔
آگ لگنے کے باعث 20 سے زائد پتھارے جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ بازار میں کھڑی چار…
خواجہ آصف نے عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بنیادی خصوصیت بے شرمی ہے، اور اس کی واضح مثال عارف علوی ہیں۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں کہا کہ عارف علوی…
ایف بی آر نے ایک ہی دن میں بینکوں سے 23 ارب روپے ونڈ فال ٹیکس وصول کرلیا
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے 21 فروری کو ایک ہی دن میں 16 بڑے بینکوں سے 23 ارب روپے ونڈ فال ٹیکس وصول کر لیا۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق 2021 اور 2023 کے درمیان روپے کی قدر میں غیر معمولی گراوٹ…
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس نے وارننگ جاری کردی
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔
دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔
حکام نے…