براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
مقبوضہ کشمیر بارے آرمی چیف کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں: تنویر الیاس
سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر بارے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سینٹرل یونین آف جرنلسٹس فورم میں گفتگو کرتےہوئے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار…
حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کردی
حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کردی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی، جیل کے اندر سے پہلے منظوری آ جائے پھر ہمارے پاس بھی…
سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا
سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
کانفرنس کے دوسرے روز مقامی حکومتوں، موسمیاتی تبدیلی اور سماجی ترقی پر توجہ دی جائے گی، سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز مہمان خصوصی قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی ہوں گے، کانفرنس میں…
سیاسی عدم استحکام کی وجہ الیکشن میں دھاندلی ہے: کامران مرتضیٰ
رہنما جے یو(ف) کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ الیکشن میں دھاندلی ہے۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملک کا اصل مسئلہ الیکشن ہے، اپوزیشن جماعتوں نے نئے الیکشن کا مطالبہ ہے۔…
کراچی: پولیو کے قطرے پلانے سے انکار پر جھگڑا، 4 افراد گرفتار
بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹاؤن تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4…
پی ٹی آئی احتجاج، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مہر بانو قریشی گرفتار، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر ہاؤس…
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 8 فروری 2025 کو ہونے والے عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے جس کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنوں کی…
کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور
خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا…
ایم کیو ایم پاکستان میں کس کی کیا ذمہ داری ہوگی؟ تنظیمی امور کا نوٹیفکیشن جاری
چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل…
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری ہلاک، ثبوت بھی سامنے آگئے
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں مارا گیا دہشتگرد افغان شہری نکلا جو پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی…
عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی
انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں…