براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے گرفتاری دیدی

شام کے سابق وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ابراہیم الشعار نے گرفتاری دیدی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل شام کے شہر درعا میں سابق صدر بشار الاسد کے خالہ زاد بھائی اور سیاسی سکیورٹی برانچ کے سربراہ عاطف نجیب کی گرفتاری کے بعد اب…

مقبوضہ جموں و کشمیر پولیس کی 7 کشمیریوں کیخلاف چارج شیٹ داخل

مقبوضہ جموں و کشمیر نے کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے 7 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کرا دی گئی۔ یو اے پی اے کے تحت چارج شیٹ میں آرمز ایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں، پولیس نے 7 افراد کے خلاف دہشت گردی…

ڈھاکا: ہزاروں مظاہرین کا شیخ حسینہ کے آبائی گھر پر دھاوا، دیواریں گرا کر آگ لگادی

ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے بنگلا دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے سوشل میڈیا پر حامیوں سے خطاب کے اعلان پر احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے دھمکی دی تھی کہ…

ٹرمپ کی ٹیرف لگاؤ پالیسی نے سن 60 کے عشرے کی چکن وار یاد دلادی: امریکی اخبار

امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف لگاؤ پالیسی نے سن 60 کے عشرے کی چکن وار یاد دلا دی۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے تبصرہ کیا کہ سن 62 میں جرمنی میں امریکی چکن کی درآمد پر ٹیرف لگایا گیا تو امریکا نے جواب میں جرمن ٹرک پر ٹیرف لگا دیا مگر…

ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر سے آنے والے شدید ردعمل کے بعد امریکا کی وضاحت سامنے آگئی۔ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ کی تعمیر نو کی ذمہ داری لینے کی پیش کش کی ہے،جب غزہ کی تعمیر نو…

امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے بیان پر دنیا بھر کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصور فلسطینی علاقے غزہ پر قبضے کے بیان کی مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ، چین، روس اور یورپی ممالک سمیت دنیا بھر سے مذمت سامنے آئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ٹرمپ کے بیان پر دو ٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ…

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔ اس بات کا اعلان…

فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا اختیار کسی کو نہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل

امریکی صدر کی جانب سے غزہ پر امریکی قبضے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے افغانستان کی طالبان حکومت نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ طالبان حکومت کے مطابق فلسطینیوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا کسی کو اختیار نہیں۔ طالبان حکومت کا…

نیتن یاہو کا ٹرمپ کو سنہری پیجر کا تحفہ، ٹرمپ کی لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر…

وفاقی حکومت قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022ء میں جی ڈی پی کا 73.9فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا۔ یہ شہباز شریف حکومت کی اہم کامیابی اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنا ہے۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی…