براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

پاک بحریہ کے جہازوں کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں نے بیرون ملک تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہازوں تبوک اور راہ نورد نے سلطان قابوس مسقط عمان کا دورہ کیا، بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے…

ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس، جسٹس منصور کا بینچ کے 2 ججز پر اعتراض

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی…

پی ٹی آئی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحریک انصاف نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواست دائر کی جس میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف…

کمیشن نہیں بنےگا تو حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے: چیئرمین پی ٹی آئی

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ کمیشن نہیں بنےگا تو ہم حکومت کے ساتھ صرف فوٹوسیشن کے لیے تو نہیں بیٹھ سکتے۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج…

وفاقی حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی حکومت سے بھی بری ہے: شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔…

پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ

پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کا کیس سامنے آگیا۔ خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب نے دبئی سے آئے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔ مشیر صحت نے کہا کہ منکی پاکس کیس سامنے آنے کے بعد پبلک ہیلتھ…

لاہور: 2 ملوں سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی، ایک ارب سے زائد کا جرمانہ عائد

لیسکو حکام نے لاہور کی 2 ملوں میں کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق لاہور کے علاقے شالامار میں ایک فرنس مل کے مالکان موبائل ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے ڈیٹیکشن بل…

سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتےکی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سےچینی شہریوں…

موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مظفر گڑھ میں کارروائی کرکے موریطانیہ کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر عدیل احمد کو گرفتار کیا گیا جس نے گجرات کے…

وزیر داخلہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو دعوت، مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور انہیں سرمایہ کاری سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یو ایس چیمبر آف کامرس میں امریکا پاکستان…