براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عددالت نے رؤف حسن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس…

پنجاب حکومت کی جانب سے سول ڈیفنس کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا، سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی…

بھارت کیخلاف فتح، گورنر ہاؤس سندھ میں آج یوم تشکر منانے کا اعلان

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی فتح پر آج گورنر ہاؤس کراچی میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یوم تشکر میں ملی نغموں اور آتشبازی سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔…

بٹگرام میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور اور 5 بچے زخمی، حملہ آور فرار

بٹگرام میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیور اور 5 بچے زخمی کر دیئے۔ پولیس کے مطابق بٹگرام میں سکول وین بچوں کو لے کر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور فرار ہو گئے۔…

نو مئی مقدمات: عمر ایوب، اسد عمر، اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی گئی۔ مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی…

مودی اپنی ساکھ بچانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے: شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے پاکستان پر اس قسم کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مودی کے پاکستان پر الزامات پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی اپنی عوام…

جامشورو: کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 4 سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق

جامشورو میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 4 سالہ بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ جامشورو کے علاقے تھرمل پاور ہاؤس کے قریب پیش آیا، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور بچہ موقع پر ہی دم توڑ…

کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ راہگیر لڑکی جاں بحق

شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ راہگیر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد مشین سٹاپ کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 22 سال تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت…

بھارت نیوکلیئر بلیک میلنگ کا جھوٹا بیانیہ بنا رہا ہے: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت نیوکلیئر بلیک میلنگ کا جھوٹا بیانیہ بنا رہا ہے، کسی مرحلے پر بھی پاکستان کی طرف سے بلیک میلنگ نہیں کی گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا…

مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیابی پر پاک افواج کو خراج تحسین: مفتی منیب الرحمان

معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی نے خطے کو عذاب میں مبتلا کیا،عظیم کامیاب پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بنیان مرصوص کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قوت میں کئی گنا بڑے دشمن…