براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
یو اے ای کے وزیر مملکت کا نائب وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت احمد بن علی کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق امور…
کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں یہ…
پاراچنار: نشئی کے ہاتھ میں موجود دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
پاراچنار میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پاراچنار میں طوری قبرستان کے قریب دستی بم پھٹا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ منشیات کا عادی شخص دستی بم ہاتھ میں لےکربیٹھا تھا، دستی بم…
مسافروں کیلئے خوشخبری، عید کے دنوں میں تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی
پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں مسافروں کیلئے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وزارت ریلوے کے مطابق عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔…
پاک افغان طورخم سرحد 28 روز بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دی گئی
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 28 روز بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دی گئی۔
امیگریشن حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ پر 28 روز بعد پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانستان جانے والوں کی ایک بڑی تعداد اس وقت طورخم…
صحافی فرحان ملک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ایف آئی اے نے دو روز قبل سینئر صحافی فرحان ملک کو پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد اب انہیں4 روزہ جسمانی ریمانڈ…
سندھ حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری…
کراچی: جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل
کراچی جناح اسپتال میں منکی پاکس کے مشتبہ شخص کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثر شخص داخل ہے جس کے سیمپلز لےکر نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو…
عمران اگر 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے عمران خان کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اگر 9 مئی کے واقعات پر صدق دل…
سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا کیس: صرف عون عباس بپی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں پی ٹی آئی کا صرف ایک رہنما جے آئی ٹی کے سامے پیش ہوا۔
جے آئی ٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت17 پی ٹی آئی اراکین کو 20مارچ کو طلب کیا تھا، 19مارچ کو علیمہ خان جے آئی ٹی کے…