براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست نمٹا دی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک…

غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کریں: زرتاج گل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ غائب کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، سوال پوچھنے والوں کو اٹھانا بند کردیں۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعے کی بنیاد پر…

پی ٹی آئی نے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے قومی سلامتی میٹنگ کا بائیکاٹ کیا: کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو…

پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں 70 سے 80 فیصد دہشت گردی افغانستان سے ہوتی ہے، افغانستان میں…

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی وزیراعظم سے کراچی آنے کی اپیل

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے وزیراعظم سے کراچی آنے کی اپیل کردی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم عید کے بعد کراچی آئیں، وزیراعظم کو کراچی میں اپنا کیمپ آفس بنانا ہوگا، کراچی کی معیشت کو اس سے زیادہ خراب نہ کیا جائے، کراچی چلتا ہے…

سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا: محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ محسن نقوی نے 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی…

اتحاد بین المومنین، ملت کے وجود اور وقار کا ضامن ہے، شیخ ناصری

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بين المومنین، ملت کے وجود اور وقار کا ضامن ہےجس سے پوری ملت کیلئے ایک تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے میری ہر…

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر رہا: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس غیر مؤثر رہا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ کے پی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔…

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا…

کے پی میں اسکولوں کی حالت زار کا کیس، سیکرٹری کی عدم حاضری پر عدالت برہم، فوری طلب کرلیا

خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں سیکرٹری تعلیم کی عدم حاضری پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں اسکولوں کی حالت زار پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سیکرٹری…