براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد، مری، گلیات، بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش اور ژالہ…
توقع ہے برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گا: پاکستانی ہائی کمشنر
لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہےکہ توقع ہے حکومت برطانیہ پاکستان ہائی کمیشن کی سکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔
ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ احتجاج کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے مثبت رویے پر فخر ہے، بھارت کے…
ترکیے کے اعلیٰ سطحی وفدکا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ائیر چیف مارشل سے ملاقات
چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلوکی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ائیر چیف مارشل ضیہر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی…
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے: امریکی اخبار نے خبردار کر دیا
امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔
امریکی اخبار نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی…
بھارت 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ…
پہلگام حملہ: نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا
پاکستان کے سینیئر صحافی، تجزیہ کار نجم سیٹھی نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اپنی گفتگو سے بھارتی صحافی کو لاجواب کر دیا۔
نجم سیٹھی نے بھارت کے سینیئر صحافی کرن…
پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا: وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، دشمن حملہ کرنے سے پہلے 10 بار سوچےگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی ضرورت نہیں، پاک فوج ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے…
اسلام آباد: اربوں روپےکی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسرگرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سی ڈی اے افسران اربوں روپے کی جعلی الاٹمنٹس میں ملوث ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ…
سینیٹ نے قومی کمیشن برائے اقلیت کا بل منظور کرلیا
سینیٹ نے قومی کمیشن برائے اقلیت کا بل منظور کرلیا ہے۔
بل کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا قومی کمیشن قائم کیا جائے گا۔ کمیشن اقلیتوں کے آئینی حقوق کی نگرانی کرے گا۔ کمیشن اقلیتوں کے فروغ اور حقوق کے تحفظ کے لیے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرے گا۔…
چین اور ترکیہ نے واضح کہا ہےکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں: وزیر خارجہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ سندھ طاس معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، چین اور ترکیہ نے معاملےپر واضح کہا ہےکہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اتحاد کے مظاہرے پر…