براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آر کو 1087 نئی گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا انکشاف

وفاقی کابینہ کی جانب سے ایف بی آرکو 1087 گاڑیوں کی خریداری کی اجازت دینےکا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطا بق ایف بی آرکے پاس 1010 کے علاوہ مزید77 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری موجود ہے۔ وفاقی کابینہ نےایف بی آرکو1087 گاڑیوں کی…

پی ٹی آئی نے آج مذاکرات میں شرکت کرلی تو حکومت کے پاس ان کیلئے پیشکش موجود ہے

پی ٹی آئی نے آج مذاکرات میں شرکت کرلی تو حکومت کے پاس ان کے لیے پیشکش موجود ہے۔ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبے کو یکسر مسترد نہیں کرے گی اور اس کے بجائے حکومتی ٹیم کوئی درمیانی راستہ پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے…

اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات بچانے کی کوشش، اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ

اسپیکر قومی اسمبلی نے مذاکرات کو بچانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اسپیکر ایاز صادق نے مذاکرات کو بچانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں مذاکراتی…

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹر نے اپنے جونیئر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرغوث نے لیب میں اپنےجونیئر ڈاکٹر اعجاز کھرل کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرزکی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مختلف شعبوں میں کام بندکردیا۔…

کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ کر دربدر

کراچی کےنوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان پہنچ کر دربدر ہوگئیں۔ 19برس کے نوجوان نے 33 برس کی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن کو اپنی محبت کاجھانسہ دے کر نیویارک سے کراچی بلالیا۔ تاہم نو جوان نے والدین کے…

ٹل سے اشیائے خورونوش لیکر 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کرم پہنچ گیا

ہنگو کی تحصیل ٹل سے اشیائے خورونوش لے کر 120 چھوٹی گاڑیوں کا قافلہ ضلع کرم پہنچ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خورونوش، پھل،سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان موجود ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کی ضروریات…

بیرسٹر گوہر کا حکومت کیساتھ آج مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہ ہونے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسمبلی میں چند…

بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر کوئی احتجاج کیوں نہ ہوا؟ عمران خان وزیر اعلیٰ کے پی پر برہم

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان گزشتہ دنوں اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کسی قسم کے احتجاج نہ ہونے پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور پر برہم ہوگئے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے علی امین…

ملک بھر میں آج شب معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج شبِ معراج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ پاکستان بھر میں مساجد اور گھروں میں عبادت کا اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ مساجد کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔ شب معراج کے موقع پر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 28جنوری…

پی ٹی آئی نے فارن ریلشنز کمیٹی تشکیل دیدی، پاکستان میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے رابطے میں رہے گی

پاکستان تحریک انصاف نے فارن ریلشنز کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ سابق سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پی ٹی آئی فارن ریلیشنز کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور کمیٹی میں…